پیر, دسمبر 23, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجسمانی نشوونما اور ذہنی سکون کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی...

جسمانی نشوونما اور ذہنی سکون کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری: پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ

فروغ تعلیم کے ساتھ جسمانی نشوونما اور ذہنی سکون کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان (  )فروغ تعلیم کے ساتھ جسمانی نشوونما اور ذہنی سکون کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے .

ان خیالات کااظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے انٹر کالجز ایتھلیٹس مقابلوں کے فائنل کے موقع پر کیا۔انٹر کالجز ایتھلیٹس مقابلوں میں گومل یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس کے طلبا نے میدان مار لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان سمیت دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیشہ صحت مندانہ اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ کے لئے طلبا کو ہمیشہ سپورٹ کی اور یہی وجہ ہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلبا تعلیم میدان کے ساتھ صحت مندانہ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں گومل یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب کی ہدایت پر 15سال بعد تمام ایفی لیٹڈ کالجز کیلئے انٹر کالجز ایتھلیٹس مقابلوں کا انعقاد کروایا گیا ہے تاکہ ایفی لیٹڈ کالجز کے طلبا کو بھی تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا کا موقع ملا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کسی بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے وائس چانسلر کو درخواست کی انہوں نے ہمیشہ سپورٹ کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین