اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینیو آئی ٹی یورنیورسٹی، بائیو انجینئرنگ کے عنوان سے ایک روزہ سمپوزیم...

یو آئی ٹی یورنیورسٹی، بائیو انجینئرنگ کے عنوان سے ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد

یو آئی ٹی یورنیورسٹی کی جانب سے بائیوانجینئرنگ کے مستقبل کے عنوان سے ایک روزہ سمپوزیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 

سمپوزیم میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں بیالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین و محقیقین، تعلیم و تحقیق سے وابستہ افراد، جامعات کے وائس چانسلرز، انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے افراد، پاکستان بھر کی بڑی جامعات کے طلبہ اوراس مزکورہ شعبہ کے ماہرین شرکت کریں گے ۔

مزید پڑھیں:جامعہ این ای ڈی میں ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

یہ اپنی نوعیت کا ایک الگ سمپوزیم ہوگا جس میں ماہرین بیالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے میں دنیا بھرمیں ہونے والے تبدیلیوں موجودہ حالات اور مستقبل کے امکانات پر بحث و مباحثہ کریں گے۔

 

اس سمپوزیم کا مقصد بین الاقوامی سطح پر بیالوجی کے شعبے میں ہونے والی صنعتی تبدیلی، بائیو انجینئرنگ ،انجینیئرنگ ،مائیکرو بیالوجی، زراعت، انرجی، بائیو جینیٹکس اور ہیلتھ کیئر کے عنوان کو اکیسویں صدی کے معیار کے مطابق بہتر بنانے پربحث کرنا ہے۔ سپموزیم میں ثمیر ہود بوائے، پرویز ہود بوئے، ڈاکٹر اتھراسامہ، ڈاکٹر زہرہ حسن، ڈاکٹر شہپر مرزا ، ڈاکٹر اسٹیفن لائن شامل ہیں۔

 

سمپوزیم کا انعقاد یو آئی ٹی یورنیورسٹی کے آڈیٹوریم میں 29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا جس کی ریجسٹریشن آن لائن کروائی جا سکتی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین