جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینحیدرآباد: 9 اضلاع میں 263 امتحانی مراکز قائم، 25 حساس قرار

حیدرآباد: 9 اضلاع میں 263 امتحانی مراکز قائم، 25 حساس قرار

حیدرآباد(پ ر) حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے 8 مئی سے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے انعقاد اور اس کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ امتحان کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات چیرمین برکت علی حیدری صاحب کی نگرانی میں مکمل ہوئے۔

 

آپ کی منظوری سے حیدرآباد کے 9 اضلاع میں 263 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جس میں سے 25 مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

جن میں حیدرآباد میں 8،جام شورو میں ایک، مٹیاری میں 3،ٹنڈوالہیار میں ایک، ٹنڈو محمد خان میں2، دادو میں 3، ٹھٹھہ میں 4، سجاول میں ایک اور بدین میں 2۔ حساس سینٹرز بتائے گئے ہیں۔

 

ان پر بالخصوص سخت حفاظتی انتظامات کے لیے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے متعلقہ اضلاع کے ایس پیز کو خطوط جاری کر دیے ہیں جب کہ ایک ملاقات میں ڈی آئی جی نے ناظم امتحانات کو تمام سینٹرز میں پولیس کو تعینات کرنے کا یقین دلاتے ہوئے فوری ضروری احکامات جاری کیے، اسی طرح کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے اپنے مراسلے نمبر

2834-AC G, Commr/ 2023/ 2599

کے تحت تمام اضلاع میں دفعہ 144، فوٹو اسٹیٹ مشینوں کی دکانوں کا امتحانی اوقات میں بند رکھنے سے متعلق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 

ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے مزید بتایا کہ مذکورہ امتحان کا پہلا حصہ دسویں کلاس پر مشتمل ہے جو 8 مئی سے شروع ہوکر 15 مئی کو ختم ہوگا اس میں 49480 طلبہ اور 16563 طالبات یعنی کل 66043 طلبہ و طالبات شریک ہو رہے ہیں۔

 

دوسرا حصہ نویں کلاس پر مشتمل ہے جو 16 مئی سے شروع ہوکر 23 مئی کو ختم ہوگا، اس میں 53052 طلبہ جب کہ 17693 طالبات، کل 70745 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

 

اس طرح 2023 کے سالانہ امتحانات میں حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت شریک طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 136788 (ایک لاکھ چھتیس ہزار، سات سو اٹھاسی) ہے، امتحان کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرز ، سینئر اساتذہ اور بورڈ افسران پر مشتمل 23 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ساتھ ہی بورڈ میں ایک مانیٹرنگ سیل سیل قائم کیا ہے۔

 

روزانہ امتحانی پرچے بحفاظت اور بر وقت سینٹرز تک پہنچانے کے لیے 60 سے زائد بورڈ ملازمین کو مقرر کیا گیا ہے، اساتذہ کی تمام تنظیموں سے مشاورتی عمل کو مکمل کیا گیا ہے تاکہ اساتذہ کے تعاون سے امتحانی عمل کو موثر بناتے ہوئے، نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں،

 

ناظم امتحانات نے اس موقع پر کنڈیکٹ برانچ کے اسسٹنٹ کنٹرولر صلاح الدین ان تمام اراکین، سکریٹ برانچ کے ڈپٹی کنٹرولر نثار احمد سومرو اور اراکین، کمپیوٹر سیل کے انچارج اعجاز خان اور اراکین سے ساتھ انرولمنٹ برانچ کے تمام ملازمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے عید کی چھٹیوں اور تمام ہفتہ وار تعطیلات کے ایام میں بھی اپنی حاضری کو ممکن بناکر اس قلیل وقت میں امتحانات کے انعقاد کو ممکن بنایا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین