جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان مولانا سائیں...

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان مولانا سائیں عبدالصمد ھالیجوی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالصمد ھالیجوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالصمد ہالیجوی سندھ کی عظیم روحانی و علمی شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور اشاعت دین کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ مولانا عبدالصمد ھالیجوی 1994 سے ابتک جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر رہے۔ انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہ ہوسکے گا۔

لاکھوں علماء و معتقدین آج یتیم ہوگئے۔ وہ مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانگی کے موقع پر جماعتی احباب سے گفتگو کررہے تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ سائیں عبدالصمد ھالیجوی سندھ کی سب سے بڑی گدی خانقاہ عالیہ ہالیجی شریف کے سجادہ نشین تھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالصمد ہالیجوی کے انتقال سے سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں پھیلے لاکھوں مریدین یتیم ہوگئے۔ مولانا عبد الصمد ہالیجوی کے سانحہ ارتحال پر جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکنوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان سوگوار اور غمزدہ ہیں۔ وہ قافلہ شیخ الہند کے عظیم سپوت تھے۔ انہوں نے سندھ کے قریہ قریہ، محلہ محلہ، گھر گھر، زنگ آلود قلوب کو اللہ تعالٰی کے پاک نام سے دھو کر عوام کے دلوں پر حکمرانی کی۔ اس موقع پر ممتاز کالم نگار نوید مسعود ہاشمی، قاری محمد زر داد، مولانا شمس الرحمن، مولانا ظاہر شاہ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین