جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین اکیڈمک...

گومل یونیورسٹی اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین اکیڈمک اور انڈسٹریز کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے ڈائریکٹر اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے دونوں اداروں کے مابین انڈسٹریز اور اکیڈمک روابط کو فروغ دینے کیلئے مفامتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے نمائندہ وپرسنل سیکرٹری عابد الرحمن اور سر حد چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل سجاد عزیز بھی موجود تھے۔ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرے گی اور علم و تحقیق اور انڈسٹریزکے باہمی ملاپ سے فارمیسی، زراعت، انجنیئرنگ، ویٹرنری کے شعبوں میں ایک دوسرے کی میں معاونت ہو گی جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کے انتہائی مشکور ہیں جن کی وجہ سے انڈسٹریز اور اکیڈمک ایک فورم پر اکٹھے ہوئے کیونکہ تعلیمی اداروں کا کام علم و تحقیق پر کام کرنا جبکہ انڈسٹریز کا کام اس علم و تحقیق سے فائدہ لے کر ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہوگا اوراس سے مفاہمتی یادداشت سے دونوں اداروں کے لئے ترقی کی راہیں مزید ہموار ہونگی۔ڈائریکٹر اورک وڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان کا کہنا تھا کہ آج کی مفاہمتی یادداشت کی کامیابی وائس چانسلر کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کیونکہ اس سے انڈسٹریزاور اکیڈمک کے باہمی اشتراک سے نہ صرف دونوں اداروں کو فائدہ ہو گا وہیں دوسری جانب طلبائ،اساتذہ اور علاقہ کی ترقی کا باعث بھی بنی گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں علم و تحقیق کے فروغ اور ادارے کی ترقی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف اورک دن رات کوشاں ہیں ۔

اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کیلئے ڈائریکٹر اورک وڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔واضح رہے کہ اس مفاہمتی یادداشت کے بعد سرحد چیمبر آف کامرس کی جانب سے گومل یونیورسٹی کے طلباء کیلئے نوکریاں، سکالرشپ اور انٹرین شپ کے موقع میسر ہوں گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین