اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی: 61ویں فنانس اینڈ پلاننگ میٹنگ کا انعقاد

گومل یونیورسٹی: 61ویں فنانس اینڈ پلاننگ میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت61ویں فنانس اینڈ پلاننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب، ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، ڈائریکٹر فنانس ارم گل، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس زکی اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس صفیہ حنیف شریک تھیں جبکہ ڈائریکٹر بجٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ثمینہ درانی، ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور جاوید اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاورانیلہ فہیم آن لائن میٹنگ میں شریک تھیں۔

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے اخراجات کو کم کرکے آمدن کو بڑھایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ہم چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور ان کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جن کی وجہ فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی این او سی کا اجراء ممکن ہوا ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت گومل یونیورسٹی میں اخراجات کو انتہائی حد تک کم کر دیا گیا اور اس حوالے سے ڈائریکٹر فنانس ارم گل اور ان کی پوری ٹیم سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے ۔

 

میٹنگ میں ڈائریکٹر فنانس ارم گل نے 2022-23کے حوالے سے ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی اور 2023-24کے بجٹ کے حوالے سے ممبران کو تفصیل سے بتایا۔

 

میٹنگ میں ڈائریکٹر بجٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ثمینہ درانی اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور انیلہ فہیم نے گومل یونیورسٹی کے اخراجات کم ہونے اور آمد ن کو بڑھانے کیلئے گومل یونیورسٹی کے حوالے سے کئے جانے اقدامات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

61ویں فنانس اینڈ پلاننگ میٹنگ میں گومل یونیورسٹی کا2023-24 بجٹ کی سفارشات متفقہ طور پر منظوری کیلئے سندیکیٹ کو بھیج دی گئیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین