ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینآغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈ نے سالانہ امتحانات...

آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈ نے سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کردیا

آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈ(اے کے یو، ای بی) نے ثانوی (سیکنڈری) اور اعلیٰ ثانوی اسکول (ہائر سیکنڈری) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اس سال مختلف کٹیگریز میں 95 طلباء نے امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں طلباء کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی جن میں طالبات کا تناسب 65فیصد کے ساتھ بلند رہا۔ طلباء کی امتیازی کارکردگی امتحانی نتائج بورڈ سے وابستہ اسکولوں کے لیے تدریسی مہارت کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔

آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈنے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے لیے ایک ایک قومی پوزیشن کا اعلان کیا ہے جبکہ ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے لیے صوبائی سطح پر مجموعی طور پر تین سرفہرست طلباء کی پوزیشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ پوزیشنز بورڈ کی پاکستان بھر میں ہر سطح کے اسکولوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے فروغ کے جذبہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کراچی کی رمیشہ احمد نے ہائرسیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان میں سندھ سے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب سے نصرت جہاں اکیڈمی گرلز ہائر اسکول چناب نگر کی طالبہ عروہ احمد نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان میں قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ کے نتائج میں صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکٰٹ امتحان میں پنجاب سے پہلی صوبائی پوزیشن نصرت جہاں کالج چناب نگر کی امتل حافظ ماہین نے حاصل کی جبکہ کراچی کے آغا خان ہائر سکینڈری اسکول کریم آباد کی طالبہ رمیشہ احمد نے سندھ میں پہلی صوبائی پوزیشن حاصل کی۔ گلگت بلتستان سے آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گاہکوچ کی طالبہ سعیدہ علی اور خیبرپختون خواہ سے آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول چترال کے طالب علم حیات یونس نے پہلی صوبائی پوزیشن اپنے نام کی۔

سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات میں صوبای سطح پر سندھ سے ای ایچ پرنس آغا خان سیکنڈری اسکول امین آباد کی طالبہ لبنی جسوانی، پنجاب سے نصرت جہاں اکیڈمی گرلز ہائر اسکول چناب نگر کی طالبہ عروہ احمد، خیبرپختون خوا سے آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کراغ، چترال کی طالبہ در ِ ثمین جبکہ گلگت بلتستان سے آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول ہنزہ کی طالبہ ارشیلا مراد پہلی صوبائی پوزیشن کے حق دار ٹہرے۔

بورڈ نے وابستہ اسکولوں اور ان کے طلباء کی محنت، کامیابی کی لگن اور کوششوں کو قابل فخر قرار دیا۔

آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈکے سی ای او ڈاکٹر شہزاد جیوا نے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد طلباء کی آنے والی زندگی میں تحصیل علم کے لیے صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے علم تک رسائی اور ضروری خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی ادارہ کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ معیاری تعلیم کے نئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریس، لرننگ اور قدرپیمائی کے مختلف جدید طریقوں کو اختیار کریں۔ انہوں نے امتحانی نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج طلباء میں طویل عرصہ تک سیکھنے کی جستجو اور صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول کراچی کی پرنسپل ڈاکٹر حنا نے کہا کہ یہ نتائج ہمارے طلباء کی صلاحیتوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور ہمارے اساتذہ کی جدت پر مبنی اختراعی سوچ اختیار کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتے ہیں جو آغا خان بورڈ کے اقدار کی بنیاد ہیں۔

نصرت جہاں اکیڈمی گرلز ہائی اسکول چناب نگر کی پرنسپل راشدہ شعیب نے کہا کہ آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈ کے منفرد لرننگ پیٹرن کی بدولت ہمارے طلباء اعتماد سے لبریز ہوکر مضبوط تعلیمی بنیادوں اور علم کے ساتھ فارغ التحصیل ہورہے ہیں۔ آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈنے پاکستان بھر میں مڈل اور سیکنڈری اسکولوں کی سطح پر منفرد اور طاقت ور کردار ادا کرتے ہوئے تدریس اور سیکھنے کے طریقوں کو بہتر بنایا ہے۔ اس مقصد کے لیے معیاری ٹیسٹنگ، اساتذہ کی تربیت اور نصاب کی بہتری کے امتزاج سے مدد لی گئی ہے۔

آغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈکے تحت کیے گئے یونیورسٹی ڈیسٹی نیشن سروے کے مطابق آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے 90فیصد طلباء نے مختلف قومی اور بین الاقوامی جامعات میں داخلہ لی اہے۔ قومیس سطح پرآغا خا ن یو نیورسٹی ا یگز یمینیشن بورڈ سے امتحان پاس کرنے والے پچاس فیصد کے قریب طلباء نے پاکستان کی 50 سرفہرست جامعات میں داخلہ لیا جن میں آغا خان یونیورسٹی، لاہور اسکول آف منجمنٹ سائنسز، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور حبیب یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین