اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مولانا حافظ حمد اللہ پر ہونے...

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مولانا حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق نائب صدر وفاق،ناظم اعلی وفاق المدارس مولانامحمد حنیف جالندھری،ناظم بلوچستان مولانا صلاح الدین اور دیگر نے مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے-

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ اور اس قسم کے دیگر سانحات کے ذمہ داران کے خلاف اگر فوری ایکشن لیا جاتا تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے جمعیت علماء اسلام کے قائدین سے رابطہ کرکے اظہار ہمدردی کیا- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ملک بھر کے اہل مدارس و مساجد اور عام مسلمانوں سے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی-

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین